0
Thursday 25 Nov 2021 14:03

پرویز الہیٰ سے طاہر القادری کا ٹیلفونک رابطہ، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی

پرویز الہیٰ سے طاہر القادری کا ٹیلفونک رابطہ، چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی
اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ قاف کے رہنماء چودھری پرویز الہیٰ سے ڈاکٹر طاہر القادری نے کینیڈا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ چودھری پرویز الہیٰ نے فون کرنے پر ڈاکٹر طاہر القادری کا شکریہ ادا کیا، جبکہ چودھری پرویز الہیٰ نے ڈاکٹر طاہر القادری سے اُن کی خیریت دریافت کی۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین بڑے ملنسار اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے 2014ء کے دھرنے کے حوالے سے یادیں بھی تازہ کیں۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 965384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش