0
Thursday 25 Nov 2021 18:04

یو اے ای اسرائیلی مدد سے افریقہ کے سامنے بھی جاسوسی کا اڈہ بنا رہا ہے، مقامی میڈیا

یو اے ای اسرائیلی مدد سے افریقہ کے سامنے بھی جاسوسی کا اڈہ بنا رہا ہے، مقامی میڈیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کی شاہی رژیم نے غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی مدد سے یمنی جزیرے "سقطری" کے بعد "عبدالکوری" پر بھی جاسوسی کا اڈہ تعمیر کرنا شروع کر دیا ہے۔ عرب میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے لیس اپنا ایک جنگی بحری بیڑہ عبدالکوری جزیرے پر لنگرانداز کر دیا ہے۔ یمنی ای مجلے 26 ستمبر کے مطابق اس اماراتی بحری بیڑے پر اسلحے کے ساتھ ساتھ جاسوسی کا اڈہ تعمیر کرنے کے لئے ضروری صیہونی ساز و سامان اور اسرائیلی ماہرین بھی موجود ہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر انجام پانے والی متعدد ہیلی کاپٹر پروازوں کے ذریعے اس جزیرے پر اسرائیلی ماہرین کی آمد و رفت بھی مشاہدہ کی گئی ہے۔


واضح رہے کہ 133 مربع کلومیٹر رقبے کا حامل عبدالکوری نامی یمنی جزیرہ، جزائر سقطری و براعظم افریقہ کے عین درمیان میں واقع ہے، جسے "افریقہ کا سینگ" بھی کہا جاتا ہے جبکہ یہاں سے جزائر سقطری صرف 120 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔ یہ جزائر سقطری کے بعد اہم ترین جزیرہ شمار ہوتا ہے، کیونکہ یہ جزیرہ آباد ہونے کے ساتھ ساتھ براعظم افریقہ کے لئے اقتصادی و توانائی کی ضروریات کی تکمیل میں بنیادی حیثیث کا حامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 965433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش