0
Monday 5 Sep 2011 14:16

عمران خان کا امریکہ کو پاکستان میں اپنی پالیسی تبدیل کرنے کا مشورہ، وکی لیکس

عمران خان کا امریکہ کو پاکستان میں اپنی پالیسی تبدیل کرنے کا مشورہ، وکی لیکس
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے امریکہ کو طالبان کے ساتھ معاملات طے کرنے کیلئے صدر آصف علی زرداری کی بجائے کسی با اعتماد شخص کی حمایت کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کو امریکی ڈالروں نے اندھا کر رکھا ہے اسے نہیں معلوم کہ زمینی حقائق کیا ہیں؟ جمہوری عمل کی حمایت کی بجائے زرداری کی حمایت کرکے امریکہ نے وہی غلطی دہرائی جو اس نے مشرف کا ساتھ دے کر کی، این آر او کی ہی دین ہے کہ ملک کا سب سے بڑا مجرم آج اقتدار کے ایوان میں موجود ہے، پاکستان میں امریکی کردار خطرناک ہے اسے تبدیل کیا جائے۔
وکی لیکس کی طرف سے جاری تازہ خفیہ سفارتی دستاویز کے مطابق عمران خان سے اسٹیفن لنچ کی قیادت میں امریکی کانگرس کے وفد نے گزشتہ سال 29 جنوری کو ملاقات کی جس میں عمران خان نے پاکستان میں امریکی کردار پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے خطرنا ک قرار دیا اور اسے تبدیل کرنے پر زور دیا۔
عمران خان نے امریکہ کے سابق نائب وزیر خارجہ جان نیگرو پونٹے اور سابق معاون وزیر خارجہ رچرڈ باوچر پر الزام لگایا کہ دونوں نے این آر او کی توثیق اس لیے کی تھی تاکہ بے نظیر بھٹو کو پاکستان واپس لایا جا سکے۔ عمران نے کہا کہ موجودہ حکومت امریکہ کو پاکستان کے عوام سے مزید دور کردے گی، پاکستان کے لئے جاری آٹھ سالہ امریکی امداد کے باوجود 80 فی صد پاکستانی آج بھی امریکہ کو پاکستان کے لیے بھارت سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔ ڈرون حملے نوجوانوں میں انتہا پسندی کے جذبات ابھار رہے ہیں۔
وکی لیکس کے مطابق عمران خان نے الزام لگایا کہ سوات میں پاک فوج ماورائے عدالت قتل، اجتماعی قتل اور کچھ دیہات میں جنسی بنیاد پر توہین کی مرتکب ہوئی، امریکہ کو چاہئے کہ وہ دوسرے نقطہ نظر بھی معلوم کرے۔ حکومت کو امریکی ڈالروں نے اندھا کر رکھا ہے اور اسے نہیں معلوم کہ زمینی حقائق کیا ہیں؟
موجودہ رپورٹ سے عمران خان کی سیاست کی قلعی بھی کھول گئی ہے۔ گویا انہوں نے امریکہ کو مشورہ دیا ہے کہ پاکستان میں تم نے پی پی پی اور مسلم لیگ کو بار بار آزمایا ہے۔ اس دفعہ میری خدمات حاضر ہیں۔ عمران خان نے طالبان کے ساتھ معاملات طے کرنے کے حوالے سے بھی اپنی خدمات پیش کی ہے۔ چنانچہ معلوم ہورہا ہے کہ پاکستان میں کوئی لاکھ امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کرے درپردہ سب امریکہ ہی کے لئے کام کررہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 96614
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش