0
Tuesday 30 Nov 2021 20:25

کورونا کی پانچوں لہر کو نظر انداز نہ کیا جائے، علامہ عبدالخالق اسدی

کورونا کی پانچوں لہر کو نظر انداز نہ کیا جائے، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ملت جعفریہ کے علمائے کرام اور عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا کی پانچوں لہر کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مضر اثرات نے پوری دنیا کو معاشی تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، کسی بڑے انسانی المیے سے محفوظ رہنے کیلئے ان حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا جن کا صحت کے عالمی ادارے تقاضا کر رہے ہیں۔ کورونا ویکسین کے حوالے سے منفی پروپیگنڈہ کرنے والے ملک و قوم سمیت انسانیت کے دشمن ہیں۔ اپنی نسلوں کو صحت مند رکھنے اور ان کے تحفظ کیلئے ویکسین کا لگنا انتہائی ضروری عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے گزشتہ لہروں کے دوران کورونا  ویکسین کی ضرورت کے متعلق بھرپور انداز میں آگاہی مہم شروع کی اور اس کے بہترین نتائج بھی حاصل کیے۔ اب دوبارہ اس ہی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے. اس سلسلے میں بدھ ایم ڈبلیو ایم پنجاب سیکرٹریٹ میں لاہور بھر کے علمائے کرام کیلئے ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ماہرینِ صحت کے ہمراہ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی دفاتر کو اس سلسلے میں موثر اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے آئمہ جمعہ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اپنی نماز جمعہ کے خطبات میں کورونا ویکسین لگانے پر زور دیں اور عوام کو بتایا جائے کہ اگر کسی شخص کی کوتاہی کے باعث مرض میں اضافہ ہوتا ہے تو اس کا گناہ اس کے کندھوں پر ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 966232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش