0
Wednesday 1 Dec 2021 19:20

گلگت بلتستان کی نامور سیاسی و مذہبی شخصیت پروفیسر غلام حسین سلیم انتقال کر گئے

گلگت بلتستان کی نامور سیاسی و مذہبی شخصیت پروفیسر غلام حسین سلیم انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی نامور سیاسی و مذہبی شخصیت و سابق مشیر صحت پروفیسر غلام حسین سلیم انتقال کرگئے۔ مرحوم گذشتہ ایک عرصے سے بیمار تھے اور لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بیماری کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کے جسد خاکی کو اسلام آباد سے بائی ائیر سکردو پہنچا دیا گیا جہاں نماز جنازہ مرکزی جامع مسجد سکردو میں پڑھائی گئی۔ نماز جنازہ میں صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ پروفیسر سلیم نے چار مرتبہ سکردو حلقہ نمبر 1 سے انتجابی سیاست میں حصہ لیا۔ دو مرتبہ الیکشن جیت کر گلگت بلتستان قانون ساز کونسل کے ممبر منتخب ہوئے۔ سیلف گورننس آرڈر 2009ء کے نتیجے میں بننے والی پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت میں پروفیسر سلیم رکن کونسل منتخب ہو گئے۔ مرحوم تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری کی حثییت سے بھی کافی عرصے تک خدمات انجام دیتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 966434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش