0
Thursday 2 Dec 2021 21:35

مودی حکومت کسی کیساتھ انصاف نہیں کر سکتی ہے، راہل گاندھی

مودی حکومت کسی کیساتھ انصاف نہیں کر سکتی ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ایوان بالا راجیہ سبھا کے 12 ارکان کی معطلی کے خلاف جمعرات کو پارلیمنٹ کے کیمپس میں مسلسل تیسرے دن بھی دھرنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت بزدل ہے اس لئے وہ کسی کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتی ہے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے سوالوں سے ڈرتی ہے، اس لئے وہ کسی بھی معاملے پر بحث کرنے سے بھاگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے زراعت ایکٹ کو منسوخ کرنے کی تجویز پر بحث سے بچنے کے لئے پارلیمنٹ کو کام کرنے کی اجازت نہ دینے پر ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے 12 ممبران پارلیمنٹ کو معطل کر دیا۔

مودی حکومت پر پارلیمنٹ میں بحث سے گریز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا کہ سوالوں سے خوف، سچائی سے ڈر، حوصلہ سے ڈر، جو حکومت ڈرے، وہ صرف ناانصافی ہی کرتی ہے۔ پارلیمنٹ کے کیمپس میں بابائے قوم کے مجسمہ کے سامنے دھرنا کی قیادت کررہے راہل گاندھی کے ساتھ لوک سبھا میں کانگریس قائدین ادھیر رنجن چودھری، کے سی وینوگوپال، کے سریش سمیت کئی پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔ یہ تمام اراکین پارلیمنٹ ہاتھوں میں پلے کارڈز لے کر مودی حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 966608
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش