0
Tuesday 7 Dec 2021 10:19

کراچی، جامع کلاتھ مارکیٹ میدانِ جنگ بن گئی

کراچی، جامع کلاتھ مارکیٹ میدانِ جنگ بن گئی
اسلام ٹائمز۔ کسٹمز کے چھاپے پر کراچی کی جامع کلاتھ مارکیٹ میدانِ جنگ بن گئی، چھاپے کے خلاف تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس پر پتھراؤ کیا، توڑ پھوڑ کی اور ٹائر جلائے، پولیس نے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے کئی تاجروں کو گرفتار کر لیا، جس پر تاجروں نے آج احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ جامع کلاتھ مارکیٹ سے متصل کپڑے کی مارکیٹ میں کسٹمز انٹیلی جنس نے رات گئے کارروائی کی۔ جس پر تاجروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلائے، پولیس پر پتھراؤ کیا اور ایم اے جناح روڈ کو بند کر دیا۔ 2 گھنٹے تک پولیس اور مظاہرین کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا،جس کے بعد پولیس نے شدید ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کر کے مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ پولیس نے بعض مظاہرین کو حراست میں لے لیا، پو لیس کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا۔ تاجروں نے فائرنگ سے 4 افراد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سامان غیر قانونی نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں تاجروں نے احتجاج کر کے سڑک بند کرنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ پولیس جو مال لے کر گئی اس کا کسٹم ادا کیا گیا تھا، ثبوت عدلت میں پیش کریں گے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق کسٹمز نے اسمگلنگ کے مال کی اطلاع پر چھاپہ مارا تھا جس کی اطلاع متعلقہ تھانے کو بھی دی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 967259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش