0
Friday 10 Dec 2021 23:18

معیشت کا عالم چنہ بناکر اسد عمر کو پیش کیا گیا، موصوف نے معیشت کی لُٹیا ڈبو دی، شازیہ مری

معیشت کا عالم چنہ بناکر اسد عمر کو پیش کیا گیا، موصوف نے معیشت کی لُٹیا ڈبو دی، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ معیشت کا عالم چنہ بنا کر اسد عمر کو پیش کیا گیا اور موصوف نے معیشت کی لُٹیا ڈبو دی۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پی پی رہنماء کا کہنا تھا کہ اگر بات 70ء کی دہائی تک پہنچ گئی ہے تو اسد عمر عوام کو یہ کیوں نہیں بتاتے کہ ان کے ابا حضور سے متعلق حمودالرحمان کمیشن رپورٹ میں کیا درج ہے، جب پاکستان دولخت ہو رہا تھا تو حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کے مطابق اسد عمر کے والد گرامی اس وقت بھی چوری میں مصروف تھے۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کے مطابق اسد عمر کے ابو چور ہیں اور بڑوں کا حال چھوٹوں کی حالت کی خوب خبر دے رہا ہے، اسد عمر صاحب چاند پر تھوکا اپنے منہ پر واپس آتا ہے، بلاول بھٹو پر تنقید سے قبل اپنا گریبان جھانکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گز بھر لمبی زبانوں سے اگر ملک نے ترقی کرنا ہوتی تو اب تک یقیناً پاکستان آگے بڑھ چکا ہوتا، مگر خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 967868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش