0
Sunday 12 Dec 2021 19:52

پی ٹی آئی کو زیادہ فنڈنگ بھارتیوں اور یہودیوں سے ہوئی، شازیہ مری

پی ٹی آئی کو زیادہ فنڈنگ بھارتیوں اور یہودیوں سے ہوئی، شازیہ مری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے وزرا فواد چودھری اور فرخ حبیب کی نوکری ہی جھوٹ بولنا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا تمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہے جبکہ فارن ممنوعہ فنڈز کیس میں پی ٹی آئی مسلسل راہ فرار اختیار کر رہی ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو زیادہ فنڈنگ بھارتیوں اور یہودیوں سے ہوئی، عمران خان نے شوکت خانم کو ملنے والے فنڈز پی ٹی آئی کے نام چیک کے ذریعے وصول کئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مخالفین کو اسامہ بن لادن اور بھارتیوں نے فنڈنگ کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز کا فیصلہ روکنے کیلئے الیکشن کمیشن کو بلیک میل کر رہی ہے، پی ٹی آئی نے درجنوں اکاؤنٹ الیکشن کمیشن سے چھپائے۔ حکومت سے سوال کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ بھارتیوں اور یہودیوں نے کس بنیاد پر پی ٹی آی کی فنڈنگ کی؟۔
خبر کا کوڈ : 968168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش