0
Sunday 19 Dec 2021 12:04

امریکا نے غلط اطلاعات پر ہزاروں عام شہریوں کو قتل کیا، رپورٹ

امریکا نے غلط اطلاعات پر ہزاروں عام شہریوں کو قتل کیا، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں ناقص انٹیلی جنس معلومات پر فضائی کارروائیوں میں ہزاروں بے گناہ لوگوں کے قتل کا انکشاف ہوا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں امریکا کی فضائی کارروائیاں ناقص انٹیلی جنس معلومات سے بھرپور  رہیں۔ امریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق غلط اطلاعات کی بنیاد پرکارروائیوں میں بچوں سمیت ہزاروں عام شہری قتل کر دیے گئے لیکن کسی بھی مقام پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نظر نہیں آئی۔ دوسری جانب رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد ترجمان امریکی سینٹرل کمانڈ کیپٹن بل اربن نے اپنی کوتاہیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بے قصور شہریوں کی ہلاکت پر شرمندہ ہیں اور غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 969238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش