0
Wednesday 22 Dec 2021 00:18

کابینہ کا اجلاس، گیس کی لوڈشیڈنگ پر عوام سوالات کر رہے ہیں، وفاقی وزرا

کابینہ کا اجلاس، گیس کی لوڈشیڈنگ پر عوام سوالات کر رہے ہیں، وفاقی وزرا
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزرا نے گیس کی لوڈشیڈنگ پر شکایات کا کھل کر اظہار کردیا۔ وزرا نے گیس کی قلت کی معاملے پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ پر عوام سوالات کر رہے ہیں، ایکسپورٹ انڈسٹری کو گیس کی سپلائی نہیں ہو گی تو برآمدات متاثر ہوں گی۔ دوران اجلاس وزیر توانائی حماد اظہر نے گیس کے ذخائر، زمینی حقائق اور حکومتی اقدامات سے متعلق آگاہ کیا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری کے کیپٹو پلانٹس کو گیس بند کی گئی ہے اور پراسسنگ یونٹس کو گیس کی سپلائی جاری ہے، انڈسٹری کا دعوی ہے کہ 35 فیصد انڈسٹری بند ہے جبکہ حکومتی سروے کے مطابق 95 فیصد انڈسٹری چل رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے صنعتی یونٹس کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کو یقینی کی ہدایت کرتے ہوئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس میں نو مںتخب سینیٹر شوکت ترین، حماد اظہر اور عبدالرزاق داود شامل ہوں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے ایکسپورٹ انڈسٹری اور جنرل انڈسٹری کو بھی گیس کی سپلائی کے حوالے سے نظر ثانی کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کو چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ خیرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی شکست پر کہا ہے کہ مہنگائی سے کوئی الیکشن نہیں ہارتا جبکہ انتخابی شکست کے گورننس اور دوسرے عوامل ہوتے ہیں۔ فواد چوہدری اس امر کی تردید کی کہ پارٹی میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے ملنے کی تجویز زیر غور ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی میں ٹی پی ایل سے ملنے کا کوئی تجویز نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 969651
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش