0
Tuesday 11 Jan 2022 14:18

لاہور، جوہر ٹاون دھماکہ کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ کل سنایا جائے گا

لاہور، جوہر ٹاون دھماکہ کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ کل سنایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کیس کی کوٹ لکھپت جیل میں سماعت ہوئی۔ ملزمان کے وکیل اور پراسیکیوٹر نے اپنی بحث مکمل کر لی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے فیصلہ کل تک محفوظ کر لیا۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیس کی سماعت جیل میں کی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر عبدالرئوف وٹو نے ملزمان کیخلاف شواہد پیش کئے۔ عدالت نے دھماکہ کیس کے ملزمان کیخلاف فیصلہ کل تک محفوظ کر لیا ہے۔
 
پراسیکیوشن کے 56 گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت قلمبند کرائی۔ پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج، فرانزک شواہد اور گواہان کے بیانات سے ملزمان کا جرم ثابت ہوتا ہے۔ ملزمان کو سزائے موت دی جائے۔ ملزمان پیٹر پال، عید گل، عائشہ گل، ضیا اللہ اور سجاد کیخلاف سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا تھا۔ سی ٹی ڈی نے ملزمان کو جوہر ٹاؤن دھماکہ کیس میں گناہ گار قرار دے رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 973015
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش