0
Tuesday 11 Jan 2022 22:35

جذبات مشتعل کرکے بی جے پی کو فائدہ پہنچانے والوں سے مسلم طبقہ ہوشیار رہے، ڈاکٹر ایوب سرجن

جذبات مشتعل کرکے بی جے پی کو فائدہ پہنچانے والوں سے مسلم طبقہ ہوشیار رہے، ڈاکٹر ایوب سرجن
اسلام ٹائمز۔ پیس پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ مسلمانوں کا ووٹ حاصل کرنے کے لئے ایک پارٹی مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکا کر ان کے ووٹ کاٹ کر بی جے پی کو فائدہ پہنچانے کے لئے کوشاں ہے، جس سے مسلمانوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور اپنے ووٹ ایسی پارٹی کو دینے سے پرہیز ضرور کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سبھی کو مسلم قیادت کے بجائے مبینہ سیکولر و بی جے پی کی پالیسیوں و مسلم مخالف طریقہ کار کے خلاف مہم چلانا ہے کیوںکہ انہیں سے مسلم و سیکولر ووٹ منسلک ہے۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے پیس پارٹی سے خطرہ سمجھ کر صرف ایک اشتہار کی بنیاد پر انہیں جیل بھیج کر این ایس اے لگا دیا اور ایک پارٹی وہ ہے جو کھلے عام جذبات کو بھڑکا رہی ہے، اس کے خلاف کوئی کارروائی اس لئے نہیں کی جارہی ہے کہ بی جے پی کو اس پارٹی سے فائدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ پارٹی مسلمانوں کی ہمدرد ہونے کا دعوی تو کرتی ہے، مگر دیگر مسلم پارٹیوں کے ساتھ مل کر انتخاب لڑنا نہیں چاہتی، اس پارٹی کا مقصد جذبات بھڑکا کر ووٹ کاٹ کر بی جے پی کو فائدہ پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیس پارٹی کے بغیر کسی بھی سیکولر پارٹی کے لئے زیر اقتدار آنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھا جا رہا ہے کہ اس مرتبہ مبینہ سیکولر پارٹیاں مسلمانوں کے درمیان نہ جا کر وہ بی جے پی کی راہ پر گامزن ہیں، وہ مسلمانوں کا نام لینے سے خوفزدہ ہیں کہ کہیں ان سے ہندو ووٹ ناراض نہ ہو جائے، جبکہ یہاں کی 85 فیصدی عوام سیکولر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیس پارٹی کی کھلی پالیسی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی ہے، پیس پارٹی کسی کے جذبات کو بھڑکانے کی سیاست نہیں کرتی بلکہ سب کا احترام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیس پارٹی کے ساتھ سبھی ذات و مذہب کے لوگ ہیں لیکن ایک پارٹی وہ ہے جو گھوم گھوم کر جذبات کو بھڑکا کر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کا کام کر رہی ہے، اس کا صرف ایک ہی مقصد ووٹ کاٹ کر بی جے پی کو فائدہ پہنچانا ہے۔ انہوں نے عوام خصوصی طور سے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جذبات کو بھڑکانے والوں کی مخالفت کر اپنا ووٹ مذکورہ پارٹی کو دینے سے پرہیز کریں۔
خبر کا کوڈ : 973051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش