0
Tuesday 11 Jan 2022 22:04

راولپنڈی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے سکردو کا نوجوان جاں بحق

راولپنڈی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے سکردو کا نوجوان جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوں نے فائرنگ کر کے سکردو سے تعلق رکھنے والے نوجوان کو قتل کر دیا۔ ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ رات بارہ بجے کے قریب سکردو اولڈنگ سے تعلق رکھنے والا نوجوان سجاد حسین اصغر مال چوک سے کمرشل مارکیٹ کی طرف جا رہا تھا۔ فورتھ بی روڈ پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے انہیں روکا اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔ جس پر سجاد حسین نے مزاحمت کی تو ڈاکوں نے فائرنگ کر دی اور وہ شدید زخمی ہوا، ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا۔ تھانہ نیو ٹائون راولپنڈی میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 973073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش