0
Thursday 13 Aug 2009 11:16

علامہ حسن ترابی نے فروعی اختلافات کے خاتمے کیلئے عملی جدوجہد کی،ساجد نقوی

علامہ حسن ترابی نے فروعی اختلافات کے خاتمے کیلئے عملی جدوجہد کی،ساجد نقوی
کراچی:شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے تحت علامہ حسن ترابی شہید کی برسی کی مناسبت سے تعزیتی جلسے کا انعقاد بھوجانی ہال سولجر بازار میں کیا گیا جس سے خطاب کے دوران علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ شہید علامہ حسن ترابی نے مسلمانوں کے درمیان فروعی اختلافات کے خاتمے کیلئے عملی کام کیا،وہ پاکستان میں بسنے والے مسلمانوں کو مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے تھے،مرحوم نے اپنی پوری زندگی اسی مشن میں گزار دی،وہ اتحاد امت کے سب سے بڑے داعی ہونے کے ساتھ ساتھ سچے عاشق رسول ص تھے،مرحوم نے فرقہ پرستوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا کر رواداری کے پیغام کو عام کیا،آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مرحوم کے افکار کو عام کیا جائے تا کہ دنیا میں قیام امن کیلئے مدد مل سکے۔ اس موقع پر علامہ باقر نجفی،مولانا ناظر عباس تقوی،مولانا شہنشاہ حسین نقوی،مولانا الطاف حسین الحسینی،مولانا میتمی،مولانا شہر یار رضا عابدی،مولانا جی ایم کراروی،مولانا جعفر سبحانی اور دیگر نے مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعدازاں مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی گئی۔


خبر کا کوڈ : 9734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش