0
Sunday 16 Jan 2022 14:57

کراچی میں جنگی اسلحہ برآمدگی کیس، گینگ وار کے منظم نیٹ ورک کے شواہد مل گئے

کراچی میں جنگی اسلحہ برآمدگی کیس، گینگ وار کے منظم نیٹ ورک کے شواہد مل گئے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بھیم پور میں دفن جنگی اسلحے کی برآمدگی کے معاملے پر سیکیورٹی حکام نے بلڈنگ کے منشی اور دو گودام مالک کے بیانات قلمبند کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اولڈ سٹی ایریا کے علاقے بھیم پور میں واقع گودام سے جنگ میں استعمال ہونے والا ناکارہ اسلحہ برآمد کیا تھا، جس سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بلڈنگ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد اسلحے سے متعلق کچھ نہیں جانتے، 2007ء سے بلڈنگ میں دکان چلانے والا بھی اسلحے کی موجودگی سے لاعلم نکلا، حتیٰ کہ سال 2003ء سے بلڈنگ کے منشی بھی اسلحے سے متعلق کچھ نہیں جانتے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ماضی میں علاقے میں لیاری گینگ وار کے منظم نیٹ ورک ہونے کے شواہد پولیس کو مل گئے ہیں اور اسی بلڈنگ کے تاجروں کو ماضی میں بھتے کی پرچیاں بھی دی گئی ہیں۔

پولیس کا مؤقف ہے کہ اسلحے کی تلاش میں کی جانے والی کھدائی مکمل کرلی گئی ہے، جس کے بعد ضلع وسطی کی پولیس کی جانب سے مقدمہ تھانہ نیپئر میں درج کرایا جا رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے زمین سے برآمد ناکارہ ہتھیاروں کی گنتی کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے، برآمد اسلحے میں 63 ریوالورز، 183 اسٹین گن، 13 اینٹی ائیر کرافٹ گن، ایل ایم جیز، 6 ماؤزر اور مختلف ہتھیاروں کے بیرل شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ فلور پر 3 سے ساڑھے 3 فٹ تک کھدائی کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا، کھدائی کے دوران برآمد ہونے والا ایک بھی ہتھیار قابل استعمال نہیں۔
خبر کا کوڈ : 973892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش