0
Thursday 8 Sep 2011 23:52

اخوان المسلمون مصر کی حکمران فوجی کونسل کو وارننگ

اخوان المسلمون مصر کی حکمران فوجی کونسل کو وارننگ
اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کے مطابق اخوان المسلمون مصر نے آج جمعرات کے روز ایک بیانیہ صادر کیا ہے جس میں حکمران فوجی کونسل کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنی اقتدار کی مدت کو طول دینے سے باز رہے۔
بیانئے میں کہا گیا ہے کہ بعض افراد کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے پارلمانی انتخابات کو موخر کرنے کے ذریعے حکمران فوجی کونسل کے اقتدار کی مدت کو طولانی کیا جائے جسکے نتیجے میں جدید آئین کی تدوین کیلئے کمیٹی کی تشکیل اور صدارتی انتخابات بھی تاخیر کا شکار ہو جائیں گے۔
اخوان المسلمین مصر نے اس بیانئے میں تاکید کی ہے کہ پارلیمانی انتخابات کی تاخیر عوامی انقلاب کے اصول اور اھداف کے منافی ہے اور سابقہ آمرانہ حکومت جیسی نئی حکومت کی تشکیل کی سازش ہے۔ بیانئے میں مزید کہا گیا ہے کہ اقدام شہدای انقلاب کے خون سے خیانت کے مترادف ہے جسے مصری عوام ہر گز قبول نہیں کریں گے۔
اخوان المسلمین مصر نے اس بارے میں حکمران فوجی کونسل، ملکی سیاستدانوں، وکیلوں، عوام اور وزیراعظم کو جداگانہ پیغامات ارسال کئے ہیں۔ تنظیم نے حکمران فوجی کونسل پر زور دیا ہے کہ اپنے وعدوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے نومبر 2011 کے وسط میں پارلمانی انتخابات برگزار کروائے اور جان لے کہ مصری عوام اسکے ہر اقدام اور موقف پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
یاد رہے 30 مارچ 2011 کو حکمران فوجی کونسل کی جانب سے جاری کئے گئے بیانئے میں یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ 6 ماہ کے اندر دو نئی اسمبلیوں کی تشکیل کیلئے ضروری اقدامات انجام دیئے جائیں گے۔ اسی طرح نئی اسمبلی زیادہ سے زیادہ 6 ماہ کے دوران نئے آئین کی تدوین کیلئے کمیٹی کی تشکیل دے گی اور یہ کمیٹی زیادہ سے زیادہ 6 ماہ کے اندر نیا آئین بنائیں گے جسکے بعد ملک میں صدارتی انتخابات برگزار کئے جائیں گے۔
اخوان المسلمون مصر نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بعض سازشوں، فریب کاریوں اور مکاریوں سے ہوشیار رہیں اور اپنے انقلابی اصولوں اور اہداف پر ثابت قدمی کا مظاہرہ کریں اور کرپٹ افراد کے خلاف عدالتی کاروائی پر ڈٹے رہیں۔
خبر کا کوڈ : 97426
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش