0
Thursday 20 Jan 2022 21:06

پشاور میں بغیر سینہ چاک کئے دل کا وال تبدیل کرنیکا کامیاب تجربہ

پشاور میں بغیر سینہ چاک کئے دل کا وال تبدیل کرنیکا کامیاب تجربہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈ یالوجی میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بغیر سینہ چاک کیے دل کا وال تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ترجمان پی آئی سی رفعت انجم نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایسا کامیاب آپریشن پہلی بار کیا گیا، 60 سالہ مریض کا بنا سینہ چاک کیے اور بغیر کٹ لگائے کامیاب آپریشن کیا گیا۔ ترجمان رفعت انجم نے بتایا کہ مریض کا آپریشن تاوی (TAVI) طریقہ کار کے تحت کیا گیا جو کامیاب رہا، آپریشن نہ کرانے کی صورت میں مریض کی جان کو خطرہ تھا، آپریشن کے بعد مریض صحت یاب ہے تاہم اسے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 974706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش