0
Sunday 11 Sep 2011 14:16

افغانستان، وردک میں خود کش حملہ،2 ہلاک دیگر 89 غیر ملکی فوجی زخمی

افغانستان، وردک میں خود کش حملہ،2 ہلاک دیگر 89 غیر ملکی فوجی زخمی
کابل:اسلام ٹائمز۔افغانستان کے ایک صوبے وردک کے علاقے سید آباد میں طالبان نے ایک غیر ملکی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں کم از کم 2 فوجی ہلاک جبکہ 89 دیگر زخمی ہوگئے۔ امریکی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خود کش بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے بھرے ٹرک کے ساتھ وسطی افغانستان میں نیٹو کی ایک ایڈوانس جنگی پوسٹ پر حملہ کیا۔ جس میں 89 افراد زخمی ہوئے جن میں 50 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس کاروائی میں 10 ٹن دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا، طالبان نے خودکش حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے۔ جبکہ جانی نقصانات کے حوالے سے اعداد و شمار میں کافی اختلاف پایا جاتا ہے۔ میدان وردک کے ضلعی سربراہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ حملہ سید آباد قصبے میں ہوا ہے اور اس حملے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوچکے ہیں۔
ادھر پکتیکا صوبے کے ضلع برمل میں ایک گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔ حکام کے مطابق دھماکے میں 6 افراد مارے گئے۔ ادھر مشرقی افغانستان میں جنگجووں نے حملہ کرکے ایک اتحادی فوجی کو ہلاک کردیا۔ نیٹو نے ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم حملے کی تفصیل نہیں بتائی۔
واضح رہے کہ روان سال افغانستان میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں اب تک 400 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں میں سے دو تہائی امریکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 97984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش