0
Sunday 11 Sep 2011 14:50

ایران ایٹمی بجلی استعمال کرنیوالے ملکوں کی صف میں شامل

ایران ایٹمی بجلی استعمال کرنیوالے ملکوں کی صف میں شامل
تہران:اسلام ٹائمز۔اسلامی جمہوریہ ایران کی اسلامی حکومت نے بالآخر ایٹمی بجلی بنانے کے خواب کی تعبیر حاصل کرلی۔ عالمی بالخصوص امریکی سازشوں اور پابندیوں کے باوجود ایران ایٹمی بجلی استعمال کرنیوالے ملکوں میں شامل ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں جب ایران کے سرکاری ٹی وی نے اعلان کیا کہ ملک کے پہلے جوہری پاور پلانٹ کو بجلی پہنچانے والے گرڈ سے جوڑ دیا گیا ہے، تو پورے ایران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اس کامیابی کیلئے ایرانی قوم کی استقامت اور قربانیاں مثالی ہیں۔
اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بوشہر جوہری پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کو بجلی پہنچانے والے مین گرڈ کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر پلانٹ 60 میگا واٹ بجلی فراہم کرے گا، جبکہ اس صلاحیت کو 1000 میگا واٹ تک بڑھایا جاسکے گا۔
اس ریکٹر میں کام مئی میں شروع ہوگیا تھا جسکے بعد اسرائیل اور بعض دیگر ممالک نے تشویش کا اظہار کیا تھا کہ اس سے ایران اپنے جوہری اسلحہ بنائے گا۔ ایران کا کہنا ہے کہ جوہری پلانٹ پرامن مقاصد کے لیے لگایا گیا ہے۔ جبکہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر فکرمند ہے کہ ایران خاموشی کے ساتھ اپنے جوہری پروگرام سے منسلک بعض ہتھیار بنا رہا ہے۔
ایران کے جوہری توانائی کے ادارے نے کہا ہے کہ پلانٹ کو ہفتے کے دن بجلی کے گرڈ سٹیشن سے جوڑا گیا۔ حالانکہ یہ کام گزشتہ برس ہونا تھا۔ ایران میں 1979 میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امریکہ نے اس پلانٹ کا کام روک دیا تھا جسکے بعد سن 90 کی دہائی میں روس نے ایران کے ساتھ اس ریکٹر کو پورا کرنے کا معاہدہ کیا، امریکہ اور دیگر مغربی ممالک لگاتار روس سے احتجاج کرتے رہے ہیں کہ وہ اس پراجیکٹ کو بند کردے کیونکہ اُنکے مطابق ایران اس سے جوہری اسلحہ بنا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 97993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش