0
Sunday 15 May 2022 16:35

علامہ ناصر عباس جعفری چوتھی مرتبہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ منتخب

علامہ ناصر عباس جعفری چوتھی مرتبہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ منتخب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ راہیان کربلا کنونشن جماعت کے مرکزی سربراہ کے اعلان کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا، کنونشن کے تیسرے روز خفیہ رائے شماری کے ذریعے اراکین شوریٰ عمومی نے اکثریت رائے سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو جماعت کا سربراہ منتخب کرلیا۔ نومنتخب چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے حلف لیا۔

شوریٰ عالی کی جانب سے شوریٰ مرکزی کے سامنے جماعت کے سربراہ کے لیے تین نام پیش کئے گئے، جن میں علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ سید باقر زیدی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری شامل تھے۔ شوریٰ مرکزی نے اکثریت رائے سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو چوتھی بار ایم ڈبلیو ایم کا سربراہ منتخب کیا۔ اس سے پہلے کنونشن کے دوسرے روز دستور میں ترمیم کی گئی، جس کے تحت جماعت میں سیکرٹری جنرل کی بجائے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدے اور صوبائی سطح پر صدر و نائب صدور کے عہدوں کی منظوری دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 994322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش