0
Saturday 13 Aug 2022 20:15
تجزیہ 23

محرم الحرام اور اتحاد بین المسلمین

پاکستان میں حسین ع سب کا، کا عملی نمونہ
متعلقہ فائیلیںہفتہ وار پروگرام
تجزیہ 23 
موضوع؛ عشرہ محرم الحرام اور پاکستان میں حسین سب کا ہے کا عملی اظہار 
میزبان : سید فرخ رضا 
مہمانان گرامی :
مولانا سید حسنین عباس گردیزی ،ممتاز عالم دین، صدر مجلس علمائے شیعہ 
اویس ربانی معروف جرنلسٹ ، اینکر ،نوجوان رہنما 
اہم نکات: 
عشرہ محرم الحرام امام حسین کی یاد اور مقصد حسینیت کو زندہ رکھنے کا ذریعہ ہے۔
 
اسلام حقیقی کی بقا کا ذریعہ عزاداری ہے 
 
امام حسین کسی ایک خاص مسلک یا مذہب کے نہیں بلکہ انسانیت کے محسن ہیں
۔ لہذا اپنے محسن کی یاد زندہ رکھنا باغیرت قوموں کا شعار ہے
 
برصغیر میں ہمیشہ سے ہی ایام محرم میں تمام مکاتب فکر امام حسین کی یاد اپنے اپنے انداز سے مناتے ہیں اور یزیدیت سے اظہار برائت کرتے رہے ہیں
 
وطن عزیز کے قیام کے بعد آئین پاکستان میں موجود مذہبی و شہری آزادیوں کے تحت اسلامیان پاکستان مکمل جوش و جذبے عقیدت اور بھرپور اتحاد و یکجہتی سے محرم الحرام میں مجالس و محافل عزاداری برپا کر تے رہے ہیں 
 
 کچھ عرصہ قبل استعمار کے پروردہ گروہ نے خاص مقاصد کے تحت مجالس عزا اور جلوسوں کے بارے شرانگیز اور غلیظ پروپیگنڈہ شروع کیا
اسی گروہ نے مسلح دہشت گردی کے ذریعے جلوس ہائے عزاداری اور مجالس امام حسین میں رکاوٹیں شروع کر دی تھی 
 
امسال تمام مکاتب فکر نے عزاداری کے پروگراموں میں فعال اور بھرپور شرکت کرکے اتحاد و وحدت اور ملی یک جہتی کا پیغام دیا اور حسین سب کا ہے کا عملی اظہار کیا
 
ملک کے مختلف حصوں اور بڑے شہروں میں اہل سنت برادران نے عزاداری ،نماز باجماعت دوران جلوس میں شرکت کرکے تکفیری سوچ کو منہ توڑ جواب دیا 
جلوسوں کے راستوں پر سبیلیں اور لنگر کا اہتمام کرکے عزاداروں کے لیے سہولیات فراہم کی ۔
 
اس ماحول کو برقرار رکھنے اور مزید پروان چڑھانے کے لیے علمائے کرام ،صاحبان منبر اور نوجوانوں کو اپنا کردار مزید موثر بنانا ہے 
 
حکومت بھی جلوسوں کے گرد غیر ضروری حصار و رکاوٹیں پیدا کرنے خوف کی فضا پیدا کرتی ہے اسے ختم کرنے کی ضرورت ہے
 
دیگر مکاتب فکر کے لوگوں کو مجالس اور جلوس میں آمد کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے
خبر کا کوڈ : 1008912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش