0
Friday 15 Mar 2024 17:16
فلسطین کے لوگ نہتے تو ہیں لیکن پُرعزم و باایمان بھی ہیں

مولانا مقصود الحسن قاسمی کا فلسطین کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو

فلسطین مضبوطی کیساتھ دشمن کے مقابلے میں ڈٹا ہوا ہے
متعلقہ فائیلیںپروفیسر مولانا مقصود الحسن قاسمی کا تعلق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے ہے، وہ پندرہ سال سے امام کونسل آف انڈیا کے صدر ہیں، امام کونسل آف انڈیا کیساتھ کشمیر، اترانچل، دہلی، اترپردیش، ممبئی سمیت بھارت کی مختلف ریاستوں کے جید علماء کرام و مفتی عظام جڑے ہوئے ہیں۔ مسلم نوجوانوں میں دینی تعلیم و ماڈرن ایجوکیشن کیلئے امام کونسل آف انڈیا کا اہم رول ہے۔ مولانا مقصود الحسن قاسمی اوکھلا نئی دہلی میں امام جمعہ و الجماعت کے فرائض بھی انجام دیتے ہیں، مولانا مقصود الحسن قاسمی ساتھ ہی ساتھ جامعہ ملیہ اسلامیہ (یونیورسٹی) میں بحیثیت پروفیسر اپنی ذمہ داری انجام دے رہے ہیں، موصوف نئی دہلی اور اس کے اطراف میں اہم دینی امور اور اتحاد و اتفاق بین المسلمین کے حوالے سے بہت ہی فعال ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مولانا مقصود الحسن قاسمی سے ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جس دوران انہوں نے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران کی وجہ سے ہی مسئلہ فلسطین زندہ ہے۔ مقصود الحسن قاسمی نے کہا کہ فلسطین کی تحریک خالص انقلابی تحریک و دینی تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مغربی ممالک میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاج ہورہے ہیں جس سے ثابت ہورہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ اسلامی سے زیادہ انسانی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے میں دو ہی نظریے و موقف ہیں ایک امریکہ کا اور دوسرا ایران کا، باقی دنیا صرف تماشا دیکھ رہی ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1122547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش