0
Monday 31 Aug 2020 21:40

ڈی آئی خان میں یوم عاشور کے جلوس

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس علی حیدر

ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ یوم عاشورا کو ڈی آئی خان شہر سے 3 مرکزی جلوس برآمد ہوئے۔ پہلا جلوس صبح 7 بجے دو مرکزی امام بارگاہوں حضرت امام حسینؑ (تھلہ بموں شاہ) اور حضرت امام حسنؑ (تھلہ بھورا شاہ) سے برآمد ہوا۔ اس مرکزی جلوس میں 10 چھوٹے بڑے تعزیئے، علم عباس علیہ السلام اور ذوالجناح شامل تھے۔ یوم عاشورا کا دوسرا مرکزی جلوس صبح 7 بجے امام بارگاہ چاہ سید منور شاہ سے برآمد ہوا، جو امام بارگاہ بستی ڈیوالہ اور امام بارگاہ بستی استرانہ سے ہوتا ہوا کمشنری بازار میں داخل ہوا۔

تیسرا مرکزی ماتمی جلوس گلی عیدگاہ کلاں سرکار فقیر سے 9 بجے کے قریب برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستے سے ہوتا ہوا کوٹلی امام حسین علیہ السلام پہنچا۔ تمام مرکزی جلوسوں کے کوٹلی امام حسینؑ پہنچتے ہی مجالس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں 144 مجالس عزاء منعقد ہوئی ہیں، جبکہ 6 محرم الحرام کی شام سے 10 محرم الحرام یوم عاشورا تک مختلف امام بارگاہوں سے 226 جلوس برآمد کئے گے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/channel/UCnodHW8xrEdtL-iNo9nrjhQ
خبر کا کوڈ : 883456
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش