0
Wednesday 5 Jan 2022 00:19

کراچی میں سولہواں بین الاقوامی کتب میلہ

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: صفدر عباس

کراچی میں سولہواں بین الاقوامی کتب میلہ اختتام پذیر ہوگیا۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقدہ کتب میلے کا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے کیا۔ معروف مصنف اور مزاح نگار انور مقصود بھی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے۔ چیئرمین پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن عزیز خالد نے کہا کہ ہم کتاب دوستی کے ذریعے اچھے مستقبل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ پانچ روزہ بین الاقوامی کتب میلے میں تین سو سے زائد اسٹالز لگائے گئے، جہاں اسلامی، تاریخ، فقہ، حدیث، فلسفہ، ادب، شاعری، بچوں اور خواتین سمیت تمام موضوعات پر کتابیں رکھی گئیں۔ علم و ادب سے محبت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ کتاب سے اچھا دوست کوئی نہیں۔ کتب میلے میں پاکستان کے ساتھ امریکا، برطانیہ، سنگاپور، ترکی سمیت تین سو سے زائد پبلشرز نے اسٹالز لگا رکھے تھے، ایک ہی چھت تلے تمام موضوعات پر دستیاب کتابوں کے اس میلے کی رونق قابل دید تھی، پانچ روزہ اس کتب میلے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور کتابوں سے محبت کا اظہار کیا۔ ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی کتب میلے میں مختلف شخصیات نے خصوصی شرکت کی جبکہ کتابوں پر خصوصی رعایت بھی دی گئی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 972055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش