0
Tuesday 9 Apr 2024 10:13

نواز شریف سمیت سیاستدانوں کے نام عمارتیں، سڑکیں اور پارک منسوب کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

نواز شریف سمیت سیاستدانوں کے نام عمارتیں، سڑکیں اور پارک منسوب کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سمیت دیگر سیاست دانوں کے نام پر سرکاری بلڈنگز، سڑکیں اور پارکس بنانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر کی گئی۔ جس میں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لیگی رہنماء خواجہ آصف نے علامہ اقبال کی والدہ امام بی بی کے نام سے منسوب ہسپتال کو اپنے والد کے نام پر تبدیل کروا لیا، پاکستان کے سیاست دانوں نواز شریف، حمزہ شہباز، شہباز شریف اور غلام دستگیر وغیرہ کے نام پر متعدد سرکاری عمارتیں اور روڈز منسوب کئے گئے ہیں، عوامی پیسے کو ذاتی تشہیر پر استعمال نہیں کیا جا سکتا، سرکاری عمارتوں کے نام قومی ہیروز، سائنس اور ادب کی دنیا میں اعلی نام رکھنے والے افراد کے نام سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت تمام سرکاری عمارتوں، پارکس اور ہسپتالوں جو سیاست دانوں کے نام سے منسوب ہے ان کو غیرقانونی قرار دے۔
خبر کا کوڈ : 1127654
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش