0
Tuesday 9 Apr 2024 22:02

یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینٹ بننے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے 

یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینٹ بننے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے 
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بلامقابلہ سینٹ کا چئیرمین منتخب ہونے پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماوں نشید عارف گوندل ایڈووکیٹ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی ملتان ڈویژن وکوآرڈینیٹرپی ایل ایف پنجاب کی جانب سے پریس کلب کے سامنے مٹھائی تقسیم کی گئی، اس موقع پر صدر پی پی پی ملتان سٹی نسیم لابر، زوار حسین قریشی ایڈووکیٹ، انفارمیشن سیکرٹری ضلع ملتان چوہدری یسین، راضیہ رفیق، اسحاق چوہدری، مرزا نذیر بیگ، شبانہ گل، روف لودھی، افتخار و دیگر پارٹی رہنماوں اور جیالوں نے شرکت کی، جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما نشید عارف گوندل، نسیم لابر، راضیہ رفیق نے کہا کہ 9مارچ کا دن خطہ کے عوام کے لئے خوشی و وقار کا دن ہے، یہ اہل ملتان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے کہ ان کی دھرتی کا سپوت اب چیئرمین سینٹ بن گیا ہے، اہل ملتان  نے عید سے قبل عید کی خوشی پا لی ہے، سید یوسف رضا گیلانی کا چیئرمین سینٹ منتخب ہونا جنوبی پنجاب سمیت پاکستان بھر کے لیے خوش آئند ہے اور ان کے سینٹ چیئرمین منتخب ہونے سے سرائیکی صوبہ بنانے میں مددگار ثابت ہوگا اور اہل جنوبی پنجاب کی جہاں محرومیوں کے خاتمہ وہاں جنوبی پنجاب صوبہ بننے کی امید بھی پھر سے چمک اٹھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سید یوسف رضا گیلانی وسیب کا فخر اور پارٹی کارکنوں کا مان ہیں اس سے پارٹی کارکنوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوئی اور ان کے جوش جذبہ میں اضافہ ہو گیا ہے، ان کا ملتان آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1127805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش