0
Tuesday 16 Apr 2024 19:15

حکومت پاکستان جنت البقیع کی تعمیر و بحالی کیلئے سفارتی سطح پر اقدامات کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

حکومت پاکستان جنت البقیع کی تعمیر و بحالی کیلئے سفارتی سطح پر اقدامات کرے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
اسلام ٹائمز۔ 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنت البقیع حرم نبوی (ص) کے بعد مدینہ کا اہم ترین اور افضل ترین مقام ہے، جنت البقیع اہلبیت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کے اصحاب کرام کا مدفن ہے، بقیع کا قبرستان سب سے پہلا قبرستان ہے جو رسولؐ اسلام کے حکم سے مسلمانوں کے ذریعے تاسیس کیا گیا تھا اور یہ قبرستان اسلام کے قدیمی ترین اور ابتدائی آثار میں سے ہے، یہ امت مسلمہ کا مطالبہ رہا ہے کہ جنت البقیع کو دوبارہ تعمیر کیا جائے، میں حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ جنت البقیع کی بحالی کے لئے سفارتی سطح پر اقدامات کرے۔

انہوں نے کہا کہ خاندان رسالتؐ کی برگزیدہ ہستیوں کے روشنی اور سائے سے محروم مزارات مقدسہ امت مسلمہ کے لیے رنج و الم کا باعث ہیں، جنت البقیع چونکہ عالم اسلام کا مشترکہ سرمایہ ہے اور جنت البقیع کی تعمیر اور حرمت و تقدس کا لحاظ رکھنے کا مطالبہ ایک عرصہ سے اسلامی دنیا کی اکثریت کی طرف سے کیا جا رہا ہے اس لئے ذمہ داروں کو چاہیئے کہ وہ جنت البقیع کی از سر نو تعمیر کو فوری طور پر یقینی بنائیں اور مسلمانوں کے دلوں میں موجود غم اور خلش کا مداوا کریں، مقدس ہستیوں کے مزارات ایک قابل قدر اسلامی ورثہ ہیں اور کس کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ پابندیاں لگائے یا انہیں ختم کرنے جیسے اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 1129063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش