0
Tuesday 16 Apr 2024 21:45
فیض آباد دھرنا کی انکوائری کا نتیجہ وہی آیا ہے جس کا عوام کو پختہ یقین تھا

ایران کے منہ توڑ جواب سے اسرائیل حواس باختہ ہو گیا ہے، لیاقت بلوچ 

ایران کے منہ توڑ جواب سے اسرائیل حواس باختہ ہو گیا ہے، لیاقت بلوچ 
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی جارحیت، جنگی جرائم اور تمام عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی پر اسرائیل کو ایسا جواب دیا ہے کہ اسرائیل حواس باختہ ہوگیا اور امریکہ، برطانیہ بھی اسرائیل کی پیشت پناہی جاری رکھنے پر تذبذبت کا شکار ہوگئے ہیں۔ مسلم امہ کے خلاف طویل عرصہ سے جاری استعماری قوتوں، صیہونی درندوں اور فاشسٹ مودی کے ظلم و بربریت کے خاتمہ کے لیے عالمِ اسلام کے اتحاد بننے کے سنہرے موقع کو ضائع نہ کیا جائے۔ امریکا، یورپ میں اسلاموفوبیا میں مبتلا اسلام دشمن قوتیں امتِ مسلمہ کو سنی شیعہ میں تقسیم کرنے کے مکروہ اور قبیح حربے استعمال کریں گی، ماضی کی تمام غلطیوں کا مسلم لیڈرشپ ادراک کرے اور مِلتِ اسلامیہ کی دیرینہ امنگ اتحادِ امت کو پورا کرے۔ عالمِ اسلام کی عزت، وقار اور خودداری بھی بحال ہوگی اور فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں پر ظلم و ستم کی طویل سیاہ رات کا خاتمہ بھی ہوگا۔ غزہ میں 35 ہزار بے گناہ شہدا کی پکار ہے کہ امت متحد ہوجائے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ظالمانہ، ہوشربا اور متوسط طبقہ کے لیے جان لیوا اضافہ مہنگائی کا نیا سونامی لائے گا۔ بجلی، گیس اور پانی کے بلوں میں خوفناک اضافہ پہلے ہی عوام کے لیے ناقابلِ برداشت ہے، نیا اضافہ عوام سے جینے کی تگ و دو اور محنت کی سکت بھی چھین لے گا۔ پی ٹی آئی، پی ڈی ایم اتحادی حکومت اور نگران حکومت کی آئی ایم ایف کی غلامی میں جاری معاشی دہشت گردی اور تباہی کی لہر کو میاں شہباز شریف کی سربراہی میں موجودہ حکومت نے تیز تر کردیا ہے۔ پی پی پی اور ن لیگ نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرول قیمتوں میں کمی کے وعدے کیے، لیکن اقتدار ملنے کے بعد غریب عوام کی گردنوں پر پہلے سے زیادہ تیزی کے ساتھ چھری چلانی شروع کردی ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ فیض آباد دھرنا کی انکوائری کا نتیجہ وہی آیا ہے جس کا عوام کو پختہ یقین تھا۔ بہاولنگر واقعہ کی انکوائری رپورٹ کا نتیجہ بھی اِس سے مختلف نہیں ہوگا۔ ملک کو آئین، قانون اور آزاد بااختیار عدلیہ کے ذریعے ہی بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے اور اِسی سے سِول حکمرانی قائم ہوگی۔

 
خبر کا کوڈ : 1129094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش