0
Saturday 27 Sep 2014 12:23

داعش کا خوف، ہالینڈ کے فوجیوں کو وردی نہ پہننے کا حکم

داعش کا خوف، ہالینڈ کے فوجیوں کو وردی نہ پہننے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ ایمسٹرڈیم میں ڈچ وزرات دفاع نے داعش کے خوف کیوجہ سے اپنے فوجیوں کو عوامی مقامات پر سفر کے دوران وردی نہ پہننے کا حکم جاری کیا ہے، کیونکہ انہیں نشانہ بنائے جانے کا خطرہ ہے۔ اس سے قبل شام میں برسر پیکار دہشت گرد گروپ داعش نے یورپ ملک ہالینڈ میں حملے کرنے کی دھمکی دی تھی۔ وزارت دفاع کی ترجمان نے کہا ہے کہ کئی دھمکی آمیز دستاویزات سامنے آئی ہیں اور ہم ان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وزارت دفاع کے مطابق فوجیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ٹرین یا بسوں میں عام لباس میں سفر کریں۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل ہی ہالینڈ نے عراق میں امریکی قیادت میں جاری حملوں کے لئے چھ ایف سولہ دینے کا اعلان کیا تھا، اس سے ایک روز پہلے مہاجیری شام نامی شخص کی ویڈیو سامنے آئی تھی، جس نے ڈچ زبان بولتے ہوئے امریکہ کا ساتھ دینے پر ہالینڈ میں حملوں کے لئے دھمکی دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 411897
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش