0
Monday 9 Sep 2013 11:50

کراچی میں انٹیلی جنس ادارے ناکام، انتظامی ادارے تباہ ہوچکے ہیں، جنرل (ر) نصیر اختر

کراچی میں انٹیلی جنس ادارے ناکام، انتظامی ادارے تباہ ہوچکے ہیں، جنرل (ر) نصیر اختر
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں نواز شریف اور بینظیر بھٹو کے سابقہ ادوار میں کراچی آپریشن کی نگرانی کرنے والے اس وقت کے کور کمانڈر کراچی لفٹینٹ جنرل (ر) نصیر اختر نے کہا ہے کہ کراچی کی حالیہ بدامنی کی ذمہ داری سیاستدانوں پر عائد ہوتی ہے، اینٹیلی جنس ادارے ناکام جبکہ انتظامی ادارے مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز سےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے لیفٹینٹ جنرل (ر) نصیر اختر نے کہا ہے کہ شہر میں بدامنی کے خاتمے کیلئے فوج کو طلب کرنا مسلئے کا حل نہیں، بلکہ اس معاملے پر سول انتظامیہ اور بالخصوص پولیس کو مذید ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کو عدالتوں کی طرف سے دی گئی سزاوں پر عملدرآمد کیا جائے اور سخت سزاوں کیلئے قوانین میں موجود سقم ختم کئے جائیں۔
 
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شہر میں ہونے والی حالیہ بدامنی سے کسی صورت بھی حکمرانوں کو بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا، سول ادارے تباہ جبکہ انٹیلی جنس ناکام ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر فوج کو طلب کیا گیا تو دیگر انتظامی مسائل کے ساتھ ساتھ اسے ایک مخصوص مدت تک کیلئے ہی تعینات کیا جاسکتا، جس کا براہ راست حکومت یا قوم کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو نے اپنے اپنے سابقہ ادوار میں کراچی کی حالت سنوارنے کیلئے بہادری سے فیصلے لئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 298734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش