0
Tuesday 19 Dec 2023 16:37

حجۃ الاسلام سید حسنین عباس گردیزی کیساتھ خصوصی نشست

  • ایم ڈبلیو ایم قم کابینہ کی مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان کے مسئول حجۃ الاسلام سید حسنین عباس گردیزی کیساتھ خصوصی نشست

    ایم ڈبلیو ایم قم کابینہ کی مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان کے مسئول حجۃ الاسلام سید حسنین عباس گردیزی کیساتھ خصوصی نشست

اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ قم خود سازی اور انسان سازی کا بہترین مرکز ہے۔تنظیمی تقویٰ انسان کی رشد میں نکھار پیدا کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مجلس علمائے مکتب اہلبیت (ع) پاکستان کے مسئول حجۃ الاسلام سید حسنین عباس گردیزی کے ساتھ ایم ڈبلیو ایم قم کابینہ کی خصوصی نشست منعقد ہوئی۔ نشست میں تنظیمی موضوعات اور قومی رشد و ارتقاء میں تنظیم کے کردار پر گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے مختلف میدانوں میں اپنی تنظیمی فعالیت کا ذکر کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین قم کے صدر حجۃ الاسلام سید شیدا حسین جعفری نے معزز مہمان شخصیت کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ساتھ قم کابینہ کے شعبہ جات کی مختصر کارکردگی پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اراکین کا تعارف بھی کرایا۔

اس دوران مبلغین کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، جس کے بعد مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے رکن اور مجلس علمائے مکتب اہلبیت (ع) پاکستان کے مسئول حجۃ الاسلام سید حسنین عباس گردیزی نے حاضرین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ حوزہ علمیہ قم خود سازی اور انسان سازی کا بہترین مرکز ہے۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو دنیا بھر سے اپنی ہدایت و تربیت کیلئے اس مرکز کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیمی فعالیت تنظیمی تقویٰ کے ہمراہ ہونی چاہیئے۔ تنظیمی تقویٰ انسان کے اجتماعی و تنظیمی رشد میں نکھار پیدا کرتا ہے۔ اس موقع پر حاضرین نے پاکستان میں مبلغین کے اعزام کے حوالے سے بھی اہم امور زیر بحث لائے، جن کی روشنی میں آئندہ ماہ رمضان المبارک اور محرم الحرام میں تبلیغی فعالیت کے حوالے سے بھی کچھ امور طے پائے۔ نشست کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین قم المقدس کے دفتر میں آج 19 دسمبر 2023ء کو ساڑھے دس بجے کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1103745
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش