اسلام ٹائمز۔ پورے گلگت بلتستان کی طرح عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر 9 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کیلئے مرکزی دھرنا، گھڑی باغ گلگت میں دوسرے روز بھی جاری رہا، جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ دوسرے روز دھرنے کے شرکاء سے جماعت اسلامی، شیعہ علماء کونسل، ایم ڈبلیو ایم، بی این ایف اور دیگر جماعتوں کے راہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔