اسلام ٹائمز۔ بقیۃ اللہ فاونڈیشن غواڑی گنگچھے کے زیراہتمام مسجد امام زین العابدین (ع) گنگچھے خپلو میں جشن نزول قرآن کی مناسبت سے ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام ہوا، جس میں قاریان قرآن نے حسن قرائت کے جوہر دکھائے۔ اس موقع پر حجت الاسلام شیخ محمد علی توحیدی، شیخ احمد علی نوری، شیخ یعقوب بشوی اور دیگر مقررین نے نزول قرآن کی مناسبت سے گفتگو کی۔