0
Saturday 11 May 2024 08:49

غزہ میں جو کچھ جو رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے، رانا سکندر حیات

غزہ میں جو کچھ جو رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے، رانا سکندر حیات
اسلام ٹائمز۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ فلسطین کا درد ہم سب کا درد ہے، غزہ میں جو کچھ جو رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے، غزہ کے معصوم بچوں کی سسکیاں ہمیں سونے نہیں دیتیں، دنیا بھر کے تعلیمی اداروں میں غزہ کے حوالے سے آواز بلند ہو رہی ہے، پاکستان کے نوجوان بھی ان کے ہم آواز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں فلسطین کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ دنیا بھر میں طلبہ بلا رنگ و نسل فلسطینوں سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فلسطینیوں کی نسل کشی پر تشویش ہے۔ عالمی برادری اس حوالے سے اپنا مؤثر کردار ادا کرے، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔
 
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے ہماری اظہار رائے کی آزادی بالخصوص سوشل میڈیا پر سلب ہو چکی ہے۔ یہ امر قابل مذمت ہے کہ سوشل میڈیا فلسطین کے حوالے سے کچھ بھی برداشت نہیں کر رہا۔ انہوں نے طلبہ کو تاکید کی کہ وہ اس قابل بنیں کہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم خود بنا سکیں۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ہم نوجوانوں کیساتھ مل کر پاکستان کو ٹیکنالوجی ایکسپورٹ کرنیوالا ملک بنائیں گے۔  نوجوان چینج ایجنٹ ہیں اور تبدیلی لا سکتے ہیں۔ مسلم لیگ( ن) کو نوجوانوں کی طاقت حاصل ہے۔ پنجاب کابینہ میں شامل کئی نوجوان وزراء اس کا ثبوت ہیں۔ (ن) لیگ نوجوانوں کو خودمختار بنانے کیلئے کئی منصوبے لا رہی ہے۔ ہمارے منصوبے نوجوانوں کی ترقی کیلئے معاون ثابت ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1134232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش