0
Wednesday 11 Nov 2020 10:17

مقبوضہ کشمیر میں میلاد النبی (ص) کی ریلی

اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آج ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے میلاد النبی (ص) کی ریلی نکالی۔ ریلی میں عاشقان  رسول اللہ (ص) ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، جن میں میلاد النبی (ص) کے حوالے سے عبارت درج تھی۔ ریلی کے شرکاء اس دوران ’’لبیک یا رسول اللہ (ص)‘‘ کے فلک شگاف نعرے بلند کررہے تھے۔ شرکاء نے فرانس میں توہین رسالت مآب کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں علماء کرام اور حافظان قرآن کریم شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 897026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش