0
Tuesday 20 Sep 2011 15:23

باجوڑ، مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما قتل، علاقے میں خوف و ہراس

باجوڑ، مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما قتل، علاقے میں خوف و ہراس
خار،باجوڑ:اسلام ٹائمز۔ باجوڑ ایجنسی کے تحصیل ماموند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک مقامی قبائلی رہنما عزیز خان جاں بحق ہوگیا ہے۔ مقامی لوگوں اور انتظامیہ کے حکام کے مطابق کل رات تحصیل ماموند کے علاقہ ملنگی میں ایک مقامی رہنما عزیز خان مقامی مسجد میں نماز عشاء پڑھنے کے بعد واپس اپنے گھر آرہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر خود کار ہتھیاروں سے فائرنگ کی جسکے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق عزیز خان کا کسی کے ساتھ کوئِی تنازعہ نہیں تھا۔ باجوڑ ایجنسی کے انتظامیہ نے اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی ہیں اور علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے۔ چند دن تحصیل ماموند کے علاقہ ڈمہ ڈولہ میں نامعلوم افراد نے مقامی امن کمیٹی کے ایک رہنما ملک گل نور کو بھی فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 100065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش