0
Thursday 7 Jul 2022 14:28

مردان میں پولیس چوکی پر بم دھماکہ، اہلکار شہید، 4 زخمی

مردان میں پولیس چوکی پر بم دھماکہ، اہلکار شہید، 4 زخمی
اسلام ٹائمز۔ مردان کے علاقے چمتار میں پولیس چوکی پر بم دھماکے میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل مقصود خان شہید جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او مردان کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کا تھا، جس میں ایک اہلکار شہید ہوا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینسیں اور میڈیکل ٹیمز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق شہید اہلکار کو ایم ایم سی منتقل کر دیا، زخمیوں میں دو عام شہری بھی شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کیا گیا۔ شہید اہلکار کی شناخت 35 سالہ مقصود کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں اے ایس آئی سہیل اور کانسٹیبل کریم شامل ہے۔ زخمی ہونے والے عام شہریوں کی شناخت محمد اسحاق اور حلال کے نام سے کی گئی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام کو واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ حملے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے ضروری کارروائی کی بھی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ نے واقعے میں ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1003251
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش