0
Wednesday 21 Sep 2011 14:28

پشاور، دھماکے کے بعد شہر کی فضا سوگوار، جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا

پشاور، دھماکے کے بعد شہر کی فضا سوگوار، جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
پشاور:اسلام ٹائمز۔ پشاور شہر کے علاقے نشتر آباد کی سی ڈی مارکیٹ میں گزشتہ رات بم دھماکے کی ایف آئی آر منگل کے روز تھانہ گلبہار میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کردی گئی، شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی جبکہ دھماکہ کی تحقیقات کے لئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ جن کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ روز نشتر آباد دھماکے کے باعث شہر کی فضا بدستور سوگوار ہے۔ اور علاقے میں بجلی کی بحالی کے لئے بھی واپڈا کے اہلکار ہنگامی بنیادوں پر کام میں مصروف ہیں۔ دریں اثنا ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے بعد شہر بھر میں منگل کے روز سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہر میں مشکوک افراد اور گاڑیوں پر کڑی نظر رکھنے کے لئے داخلی اور خارجی راستوں پر قائم ناکوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ گاڑیوں کی مکمل تلاشی لینے کے بعد ان کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔ شہر کی تمام حساس عمارتوں اور تجارتی مراکز پر بھی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ سی سی پی او پشاور امتیاز الطاف نے بتایا کہ نشتر آباد دھماکے کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن عمر ریاض کی سربراہی میں ایک اعلی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو واقعہ کی مکمل تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کرے گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کی وجہ سے دہشتگردی کے واقعات پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور پولیس جوان جان کی پروا کئے بغیر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کررہے ہیں جس میں کافی حد تک پولیس فورس کو کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 100369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش