0
Tuesday 16 Aug 2022 00:10

ایرانی وزارت خارجہ کیجانب سے مصری عوام اور حکومت کیلئے تعزیتی پیغام

ایرانی وزارت خارجہ کیجانب سے مصری عوام اور حکومت کیلئے تعزیتی پیغام
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مصر کے صوبہ "جیزہ" میں ایک چرچ میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد مصری حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج (پیر) پندرہ اگست کو مصر کے صوبے جیزہ میں ایک چرچ میں آتشزدگی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ جس کے نتیجے میں اس ملک کے متعدد شہریوں کی موت واقع ہوئی، انہوں نے مصری حکومت، عوام اور واقعے کے متاثرین کے اہل خانہ سے اس المناک حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ یاد رہے کہ مصر کے ایک چرچ میں خوفناک آگ لگنے سے 40 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1009354
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش