0
Wednesday 17 Aug 2022 11:40

آرمی چیف کی شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات

آرمی چیف کی شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یو اے ای کے صدر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کیا جس میں انہیںٰ امارات کے دوسرے اعلیٰٰ ترین اعزاز آرڈر آف یونین سے نوازا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران مشرق وسطیٰ میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو 26 جون 2022ء کو سعودی ولی عہد نے میڈل آف ایکسلینس سے نوازا اور 9 جنوری 2021ء کو انہیں بحرین کے ولی عہد نے بحرینی آرڈر فرسٹ کلاس ایوارڈ سے نوازا۔ اس کے علاوہ 5 اکتوبر 2019ء کو اردن نے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کو آرڈر آف ملٹری میرٹ ایوارڈ سے نوازا اور  20 جون 2017ء کو  انہیں ترکی کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ آرمی چیف کو 27 دسمبر 2018ء میں روس کی جانب سے تہنیتی خط دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1009600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش