0
Wednesday 17 Aug 2022 12:22

کراچی کے مختلف علاقوں میں مون سون بارش کا سلسلہ جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں مون سون بارش کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مون سون اسپیل کے تحت مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، کورنگی کاز وے پر ٹریفک کی روانی پانچویں روز بھی تعطل کا شکار ہے۔ اولڈ سٹی ایریا کی مختلف سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی اور کیچڑ موجود ہے۔ سول اسپتال برنس وارڈ کے قریب سے بارش کا پانی مکمل صاف نہ کیا جا سکا۔ سول اسپتال آنے والے راستوں پر بھی پانی موجود ہے۔ ایم اے جناح روڈ پر کے ایم سی آفس کے سامنے اور لائٹ ہاؤس کے قریب بھی پانی ہی پانی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1009610
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش