0
Sunday 25 Sep 2011 08:53

میڈیا ڈپلومیسی سے پاکستان اور امریکا کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا، کابل حملوں کے بعد مولن کے بیانات سے دھچکا لگا، میجر جنرل اطہر عباس

میڈیا ڈپلومیسی سے پاکستان اور امریکا کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا، کابل حملوں کے بعد مولن کے بیانات سے دھچکا لگا، میجر جنرل اطہر عباس
راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس کا کہنا ہے کہ آئی ایس آئی کے حقانی گروپ سے رابطے ہیں، اس کا مطلب حمایت کرنا نہیں ہے، کابل حملے سے متعلق مائیک مولن کے الزام سے دھچکا لگا۔ امریکی ٹی وی کو ٹیلی فونک انٹرویو میں اطہر عباس کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسی دہشتگرد اور اپوزیشن گروپوں سے رابطے رکھتی ہے۔ حقانی گروپ سے رابطے رکھنے والا پاکستان پہلا ملک نہیں، ایسے اور بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن کے لئے کسی گروپ سے رابطے رکھنے اور اس کی حمایت کرنے میں بہت فرق ہے۔ میڈیا ڈپلومیسی سے پاکستان اور امریکا کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ کابل حملہ کے حوالے سے مائیک مولن کے الزام پر افسوس ہوا، کابل حملے جیسے واقعات سے پاکستان کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ حقانی گروپ سے دوسرے ممالک بھی رابطے میں ہیں۔ اطہر عباس نے کہا کہ کوئی بھی یکطرفہ ایکشن کیا گیا تھا تو پاکستان میں امریکا مخالف جذبات بھڑک سکتے ہیں، ایسی کوئی بھی کارروائی پاکستانی حکومت اور فوج کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 101253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش