0
Wednesday 28 Sep 2022 00:26

آصف زرداری طبیعت ناسازی پر اسپتال منتقل

آصف زرداری طبیعت ناسازی پر اسپتال منتقل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو صحت کی خرابی کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز ان کے پھیپھڑوں کا معائنہ کریں گے۔ پی پی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹروں کا بورڈ سابق صدر کا معائنہ کر رہا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1016485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش