0
Wednesday 28 Sep 2022 11:13

لاہور، جوہر ٹاون دھماکہ کیس کے 3 ملزمان کیخلاف فردِ جرم عائد

لاہور، جوہر ٹاون دھماکہ کیس کے 3 ملزمان کیخلاف فردِ جرم عائد
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہونیوالے دھماکہ کیس میں ملوث 3 ملزمان کیخلاف جیل میں ٹرائل ہوا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔ عدالت نے 3 ملزمان پر فردِجرم عائد کر دی۔ دوران سماعت ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔ عدالت  نے 4 اکتوبر کو پراسیکیوشن کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ ملزمان میں سمیع الحق، عزیز اکبر اور نوید اختر شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف سی ٹی ڈی انسپکٹر خالد ابوبکر نے چالان جمع کرا رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1016534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش