0
Saturday 1 Oct 2022 10:33

نہتے ہزارہ طلباء و طالبات کے قتل عام اور مقتدر قوتوں کی مجرمانہ خاموشی کو افسوسناک ہے، ارباب لیاقت ہزارہ

نہتے ہزارہ طلباء و طالبات کے قتل عام اور مقتدر قوتوں کی مجرمانہ خاموشی کو افسوسناک ہے، ارباب لیاقت ہزارہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے بیان میں نہتے ہزارہ طلباء و طالبات کے قتل عام اور مقتدر قوتوں کی مجرمانہ خاموشی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز کابل کے ایک تعلیمی ادارے میں امتحان کے دوران ہزارہ طلباء و طالبات پر ہونے والے خود کش حملے کی تمام تر ذمہ داری نام نہاد اسلامی حکومت متنازعہ اسلامی امارات کی نااہل طالبان حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

اقوام متحدہ پرامن ہزارہ قوم پر جاری مظالم بند کرنے میں کردار ادا کرے۔ ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ افغانستان میں بیرونی قوتوں کی مداخلت کی بنیادی وجہ وہاں آباد اقوام کی ایک دوسرے کے مسلمہ حقوق تسلیم نہ کرنا، بے جا اختلافات، نسلی لسانی مسلکی تعصبات اور جہالت ہے۔ انقلاب ثور کے خاتمے کے بعد چالیس سالوں سے جاری کشت و خون کے نتیجے میں یوں تو سبھی اقوام ناقابل تلافی نقصانات اٹھا چکی ہیں۔

لیکن آبادی کے لحاظ سے کم تر فارسی زبان اہل تشیع ہزارہ اور برادران اہل سنت کے ازبک، تاجک کے ساتھ سب سے زیادہ ظلم اور نا انصافیاں ہوئی ہیں۔ حامد کرزئی کی لیبرل ڈیموکریسی حکومت اور امریکی نواز اشرف غنی یا نام نہاد اسلامی حکومت طالبان ہر دور حکومت میں اقلیتوں بلخصوص ہزارہ قوم کا قتل عام افغانستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب کا حصہ ہے۔ ستم بالائے ستم یہ ہے کہ اب تک اقوام عالم ظلم و جبر استحصال اور قتل عام کے تسلسل روکنے کیلئے کوئی عملی اقدام کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1017069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش