0
Sunday 20 Nov 2022 08:36

مغرب نے ایران کے بارے ہماری تنبیہات پر دیر سے کان دھرا ہے، خلیج فارس تعاون کونسل

مغرب نے ایران کے بارے ہماری تنبیہات پر دیر سے کان دھرا ہے، خلیج فارس تعاون کونسل
اسلام ٹائمز۔ خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نائف الحجرف نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے تہران کو ایک مرتبہ پھر خطے سمیت پوری دنیا کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔ عرب نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق تہران فوبیا پر مبنی اپنے نئے بیان میں نائف الحجرف نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے تہران کی جانب سے لاحق خطے سمیت پوری دنیا کو مبینہ خطرے پر مبنی خلیجی ممالک کی تنبیہات پر بہت دیر سے کان دھرا ہے۔ خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نے کسی بھی قسم کے شواہد کا ذکر کئے بغیر یہ دعوی بھی کیا کہ اپنے ڈرون طیاروں کے ذریعے دوسرے ممالک کو فراہم کی جانے والی ایرانی حمایت کے باعث مغربی ممالک ان خطرات سے متعلق ہماری تنبیہات پر بہت دیر کے بعد متوجہ ہوئے ہیں جو تہران کی جانب سے خطے سمیت پوری دنیا کو لاحق ہیں۔ اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں نائف الحجرف نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے ہر معاہدے میں خطے کے اندر عدم استحکام پر مبنی ايران کے مبینہ رویے کو مدنظر رکھا جانا چاہیئے اور ویانا مذاکرات کو بھی صرف ایرانی جوہری معاہدے کی بحالی تک ہی محدود نہیں ہونا چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 1025690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش