0
Thursday 24 Nov 2022 22:16

کسان پیکج پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، شہباز شریف

کسان پیکج پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسان پیکج پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کو ٹیوب ویل پر سبسڈی دے رہی ہے، گوادر بندرگاہ کو فعال کرنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کسان پیکج پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، طارق بشیر چیمہ، انجینئر خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، وزیرِ مملکت ڈاکٹر مصدق ملک، مشیرِ وزیرِاعظم احد چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کسان پیکج پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کو ٹیوب ویل پر سبسڈی دے رہی ہے، حکومت اس مشکل وقت میں اپنے کسانوں کو آئندہ فصل کیلئے ہر طرح کی مدد فراہم کر رہی ہے، گندم اور یوریا کے 50 فیصد کارگو کیلئے گوادر پورٹ کو استعمال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کیلئے گوادر بندرگاہ کا مکمل فعال ہونا کلیدی ہے، گوادر بندرگاہ کو فعال کرنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے، اجلاس کو کسان پیکج پر عملدرآمد پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیرِاعظم کو کسانوں کو ٹیوب ویل پر دی جانے والی سبسڈی، سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کو آئندہ فصل کیلئے دی جانے والی سہولت و مدد پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسان پیکیج پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے، سیلاب متاثرہ کسانوں کی سہولت و مدد کیلئے حکومت ہر طرح کےاقدامات کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026730
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش