1
2
Monday 28 Nov 2022 10:14

حیدرآباد، اصغریہ تحریک و اے ایس او کی مرکزی کابینہ کیلئے لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد

حیدرآباد، اصغریہ تحریک و اے ایس او کی مرکزی کابینہ کیلئے لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان و اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام دونوں تنظیمات کی مرکزی کابینہ کیلئے لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ ورکشاپ کا حیدرآباد میں انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کی مرکزی کابینہ کیلئے دو روزہ لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد سندھ کے شہر حیدرآباد میں کیا گیا۔ ورکشاپ میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر عاطف مہدی سیال نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے ورکشاپ کے اہداف و مقاصد بیان کئے۔ ورکشاپ میں انجینئر سید حسین موسوی نے لیڈرشپ کے موضوع پر خطاب کیا، جبکہ مینجمنٹ، مؤثر رابطہ، تنظیمی و تحریکی اہداف کے عنوانات پر بھی موضوعاتی دروس اور گروپ ڈسکشن ہوئے۔ ورکشاپ میں اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے اصغریہ علم و عمل تحریک کے مرکزی صدر شہزاد رضا نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ورکشاپ کا اختتام دعایے امام زمانہؑ سے ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1027263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

محمد شفیق شیخ
Pakistan
اصغریہ ایک بہت اچھی تنظیم ہے۔ 50 سال سے یہ تنظیم نوجوانوں کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔
منتخب
ہماری پیشکش