0
Saturday 3 Dec 2022 22:15

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد کمانڈر ہلاک

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد کمانڈر ہلاک
اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقہ شیوا میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گرد گروپ میں مسلح تصادم کے دوران سنگین جرائم میں ملوث خطرناک دہشت گرد کمانڈر محمد نور عرف سراکئی مارا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضہ میں لے لیا گیا، دہشت گرد کمانڈر سکیورٹی فورسز کے خلاف ہائی پروفائل کارروائیوں، دہشت گردی میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد قتل، اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا۔ مقامی آبادی کے مکینوں نے کامیاب آپریشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لئے سکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 1028328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش